اعتدال فاؤنڈیشن صاف پانی کی فراہمی میں کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ اس کے تحت مختلف علاقوں میں اسکولز، مساجد، مکاتب اور دیگر عوامی مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر رہی ہے۔
تاحال اعتدال فاؤنڈیشن کے اس پراجیکٹ کے تحت 6 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب ہوچکے ہیں۔ جن میں ڈی سی لودھراں کی اسائنمنٹ کے تحت گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول جاگیر ہوڑا بستی ہوڑیاں چھمب موڑ لودھراں، مکتب عثمانیہ حیات پور، اعتدال فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے جامع مسجد زینب بخش گلشن ہاشمیہ بہاولپور، رباط العلوم الاسلامیۃ 92 چک لودھراں، مکتب حبیبِ مصطفیﷺ، 93 چک لودھراں اور مرکز حبیبِ مصطفیٰﷺ حیات پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جا چکے ہیں۔ یہ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی استفادے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔