اعتدال فاؤنڈیشن 2020ء میں قائم ہونے والا غیر منافع بخش رفاہی ادارہ ہے۔ جس کا مقصد خلقِ خدا کو بنیادی ضروریات اور سہولیات بہم پہنچانا ہے۔ فاؤنڈیشن تعلیم، تربیت اور صحت کے حوالے سے سیرت نبویﷺ کی روشنی میں خدمتِ خلق میں کوشاں ہے۔
ویژن
قرآنی تعلیمات اور سیرت نبویﷺ کی روشنی میں تعلیم وتربیت کے ذریعے اعلیٰ اقدار کے حامل افراد تیار کرنا، جو مثالی اسلامی معاشرے کے قیام کا ذریعہ بنیں اور اعتدال فاؤنڈیشن کے جملہ اغراض ومقاصد کو عملی جامہ پہنائیں۔
مشن
انسانیت کو صحتمند اور خوشحال معاشرت فراہم کرنا اور ہر سطح پر تعلیمی امکانات کو بڑھانا، تاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں باشعور اور ذی استعداد افراد تعمیر وترقی کی باگ دوڑ سنبھالیں۔