0%
Loading ...

اعتدال فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ)

اعتدال فاؤنڈیشن

(رجسٹرڈ)

خدمتِ خلق شعار ہمارا

ٹریننگ انسٹیٹیوٹس

          اعتدال فاؤنڈیشن اساتذہ، ائمہ اور خطباء کے لیے تربیتی ورکشاپ کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ یہ افراد معاشرے کے کلیدی افراد ہوتے ہیں۔ فاؤنڈیشن کا مقصد ان کے ذریعے باشعور عوام کی آبیاری ہے۔

          تاحال اعتدال فاؤنڈیشن نے اس پراجیکٹ کے تحت دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےہیں۔ اس ایم او یو کے تحت اب تک 140 ائمہ وخطباء اور 80 اسکولز کے پرنسپلز اور اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوچکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ایم او یو کے تحت نعمت سلیم ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے 600 یونیورسٹی اساتذہبھی تربیتی ورکشاپ کے سے مستفید ہوچکے ہیں۔ جب کہ مرکز حبیبِ مصطفیٰ حیات پور میں اساتذہ، ائمہ وخطباء کی ٹریننگز کے لیے ایک کانفرنس ہال زیرِ تعمیر ہے۔