0%
Loading ...

اعتدال فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ)

اعتدال فاؤنڈیشن

(رجسٹرڈ)

خدمتِ خلق شعار ہمارا

مساجد

اعتدال فاؤنڈیشن متعدد مساجد کی سرپرستی کر رہی ہے، جب کہ فاؤنڈیشن کے میگا پراجیکٹس میں جامع مسجد اعتدال کی تعمیر اہم منصوبہ ہے۔ جس کے لیے آٹھ کنال جگہ مختص ہے۔ یہ مسجد 205×120 احاطہ میں  تہہ خانہ، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگی۔ جس میں آٹھ ہزارنمازیوں کی گنجائش ہوگی۔

          تاحال اعتدال فاؤنڈیشن اس پراجیکٹ کے تحت 11مساجد کی سرپرستی کر رہی ہے۔ جن کا تعارف حسبِ ذیل ہے۔

جامع مسجد تقویٰ: یہ مسجد مرکز حبیبِ مصطفیٰﷺ حیات پور کے ساتھ قائم ہے، جہاں 800نمازیوں کی گنجائش ہے۔

جامع مسجد خاتم النبین ﷺ:یہ مسجد کراچی موڑ بہاولپور واقع ہے۔ جہاں   350 نمازیوں کی گنجائش ہے۔  مسجد10 مرلےپر محیط ہے۔ یہاں1امام تعینات ہیں۔ یہ مسجد مکتب خاتم النبینﷺ کے ساتھ منسلک ہے۔

جامع مسجد زینب بخش: یہ مسجد شفیق آباد گلشن ہاشمیہ بہاولپور میں واقع ہے۔ جہاں450نمازیوں کی گنجائش ہے۔  مسجد 7 مرلے پر محیط ہے۔ یہاں 1 امام اور 1 خادم تعینات ہیں۔

جامع مسجد عائشہ: یہ مسجد شفیق آباد گلشن ہاشمیہ بہاولپور میں واقع ہے۔ جہاں250نمازیوں کی گنجائش ہے۔  مسجد 5 مرلے پر محیط ہے۔ یہاں1 امام تعینات ہیں۔

مسجد اجمل: یہ مسجد گاگن ہٹہ لودھراں میں واقع ہے۔ جہاں 400نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد 10 مرلے پر محیط ہے۔  یہاں1 امام اور 1خادم تعینات ہیں۔

مسجد فاطمہ:یہ مسجد حیات پور میں واقع ہے۔ جہاں 100 نمازیوں کی گنجائش ہے۔  مسجد 5مرلے پر محیط ہے۔ یہاں 1امام تعینات ہیں۔

جامع مسجد یوسف:یہ مسجد شیخوپل لودھراں پر واقع ہے۔ جہاں 500نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد 10 مرلے پر محیط ہے۔  یہاں 1امام تعینات ہے۔

مسجد النور: یہ مسجد 90 چک لودھراں میں واقع ہے۔ جہاں 300نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد 10 مرلے پر محیط ہے۔ یہاں 1امام اور 1خادم تعینات ہیں۔ یہ مسجد مکتب النور  کے ساتھ منسلک ہے۔ 

مسجد عائشہ صدیقہ: یہ مسجد پکاباڑہ خانقاہ  شریف بہاولپور میں واقع ہے۔ جہاں 250نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد 1 کنال  پر محیط ہے۔ یہ مسجد مکتب حبیبِ مصطفیٰ کے ساتھ منسلک ہے۔ 

مسجد عمر بن خطاب: یہ مسجد بستی فتح محمد لودھراں میں واقع ہے۔ جہاں500نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد ایک کنال پر محیط ہے۔ یہاں 1 امام تعینات ہیں۔

مسجد حبیبِ مصطفیٰﷺ:یہ مسجد 93 چک لودھراں میں واقع ہے۔ جہاں 150نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد 5 مرلے پر محیط ہے۔ یہاں 1 امام تعینات ہیں۔