اعتدال فاؤنڈیشن ہر عمر کے طالبعلم کے لیے یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ طلباء وطالبات کے لیے نرسری تا پی ایچ ڈی اور قاعدہ تا تخصص سطح کے تعلیمی ادارے قائم کرنے میں سرگرم ہے۔ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام بیشتر ادارے قائم ہیں، جن میں سردست نرسری تا انٹرمیڈیٹ اور قاعدہ تا ثانویہ خاصہ کی تعلیم دی جارہی ہے۔
تاحال اعتدال فاؤنڈیشن اس پراجیکٹ کے تحت 5مکاتب کی سرپرستی کر رہی ہے۔جن کا تعارف حسبِ ذیل ہے۔
مکتب حبیبِ مصطفیٰ: یہ مکتب 93 چک لودھراں میں واقع ہے۔ اس علاقے کی آبادی 4 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ مکتب ایک کنال پر محیط ہے۔ جس میں 1 استاد تدریسی عمل میں مصروف ہیں۔ یہاں حفظ کی 1کلاس ہے۔ اس مکتب میں 20غیر رہائشی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
مکتب رباط العلوم الاسلامیۃ: یہ مکتب92 چک لودھراں میں واقع ہے۔ اس علاقے کی آبادی 3500افراد پر مشتمل ہے۔ مکتب دو کنال پر محیط ہے۔ جس میں 3 استانیاں، 2 معلمات اور 1 اسکول ٹیچر تدریسی عمل میں مصروف ہیں۔ اس مکتب میں 84غیر رہائشی طالبات، خواتین اور بچے زیر تعلیم ہیں۔
مکتب حبیبِ مصطفیٰﷺ: یہ مکتب پکا باڑہ، خانقاہ شریف بہاولپور میں واقع ہے۔ اس علاقے کی آبادی 1000 افراد پر مشتمل ہے۔ مکتب 5 کنال پر محیط ہے۔ جس میں 1 معلم برائے حفظ، 1 معلم برائے ناظرہ، 1معلمہ برائے ناظرہ اور 1 اسکول ٹیچر تدریسی عمل میں مصروف ہیں۔ اس مکتب میں 100 طلبہ(60 طلباء اور 40 طالبات) زیر تعلیم ہیں۔
مکتب النور: یہ مکتب 90 چک لودھراں میں واقع ہے۔ اس علاقے کی آبادی 2000افراد پر مشتمل ہے۔ مکتب30 مرلے پر محیط ہے۔ جس میں1 معلم تدریسی عمل میں مصروف ہیں۔ اس مکتب میں 30 غیر رہائشی طلبہ قاعدہ، ناظرہ وحفظ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
مکتب خاتم النبینﷺ: یہ مکتب کراچی موڑ بہاولپور میں واقع ہے۔ اس علاقے کی آبادی 3500افراد پر مشتمل ہے۔ مکتب 10 مرلے پر محیط ہے۔ جس میں1 معلم تدریسی عمل میں مصروف ہیں۔ اس کتب میں60 غیر رہائشی طلبہ قاعدہ، ناظرہ وحفظ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔